the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
امریکی جنوبی کیلی فورنیا کے سان برنارڈنو شہر کے ایک پرائمری اسکول میں ایک شخص نے فائرنگ کی جس میں اس کی بیوی سمیت ایک طالب علم کی موت ہو گئی۔ اس واقعہ کو انجام دینے کے بعد شخص نے خود کو بھی گولی مار لی جس سے اس کی موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ اس فائرنگ میں ماری گئی عورت معذور بچوں کی استاد تھی اور جس وقت فائرنگ ہوئی وہ کلاس روم میں بچوں کو پڑھا رہی تھی۔ فائرنگ کی زد میں دو طالب علم بھی آ گئے جس سے ایک کی موت ہو گئی جبکہ دوسرے زخمی طالب علم کا علاج اسپتال میں چل رہا ہے۔ بیوی کے قتل کرنے کے بعد شخص نے خود کو بھی گولی مار لی جس سے اس کی موت ہو گئی۔ فائرنگ کا یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق پیر کو صبح تقریباً ساڑھے دس بجے ہوا۔

پولیس کے سربراہ جاروڈ برگان نے کہا کہ لاس اینجلس میں 65 میل دور مشرق سان برنارڈنو میں نارتھ پارک پرائمری اسکول میں فائرنگ واضح طور پر قتل-خود کشی کا واقعہ تھا۔ امریکہ میں اسکول کے احاطے میں بندوق کے تشدد کے بہت سے واقعات میں یہ سب سے نیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ



ملزم کی شناخت 53 سالہ كیڈرك اینڈرسن کے طور پر ہوئی ہے جواپنی بیوی کارین الین اسمتھ سے ایک ڈیڑھ ماہ پہلے الگ ہوا تھا۔ فائرنگ کی زد میں آئے طالب علم کارین کے پیچھے کھڑے تھے۔ آٹھ سالہ طالب علم جوناتھن مارٹنیج کی موت ہو گئی جبکہ ایک دوسرے طالب علم کا علاج استپتال میں چل رہا ہے جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ نو سالہ اس طالب علم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے وقت اس جوڑے کے علاوہ پندرہ طلبہ اور دو معاون ٹیچر بھی کلاس میں موجود تھے۔ پولیس کے مطابق اینڈرسن نے کہا تھا کہ اسے اپنی بیوی کو کچھ سامان دینا ہے جس کے بعد اسے ایک جائز ویزیٹر کے طور پر اسکول میں آنے دیا گیا۔

مسٹر برگوان نے بتایا کہ اینڈرسن کی مجرمانہ تاریخ رہی ہےجس میں ہتھیاروں کوغیر قانونی طورپر رکھنے اور گھریلو تشدد جیسے جرم شامل ہیں۔ مقامی میئرکیری ڈیوس نے کہا کہ انہوں نے اس معاملے میں وائٹ ہاؤس کے حکام سے بات کی ہے، جنہوں نے بتایا کہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.